پولیس نے سرگودھا میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا

اتوار 26 فروری 2017 21:21

سر گودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پولیس نے سرگودھا میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تھانہ کڑانہ کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔تاہم پولیس حکام نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :