پنجاب ‘صوبے میں 751 غیرقانونی افغان مہاجرین کیخلاف مقدمات درج

2816 گرفتار، ایک لاکھ 397 افغانیوں کی بائیو میٹرک سسٹم سے رجسٹریشن ہو چکی ہے ‘پنجاب حکومت

اتوار 26 فروری 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد کے تحت صوبے میں 751 غیرقانونی افغان مہاجرین کیخلاف مقدمات درج، 2816 گرفتار، ایک لاکھ 397 افغانیوں کی بائیو میٹرک سسٹم سے رجسٹریشن ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق سکیورٹی صورتحال اور صوبے بھر میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے جانے والے آپریشنز کے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 1751 غیرقانونی افغان مہاجرین کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

2816 غیرقانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ 397 افغانیوں کی بائیو میٹرک سسٹم سے رجسٹریشن ہو چکی ہے اور غیر قانونی طور پر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مقیم افراد کے خلاف پولیس اور دیگر ادارے روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :