سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں افراد گرفتار، 2617 لنکس بند

ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 ویب اکا ئونٹس کا تعلق بھارت سے ہونے کا انکشاف‘ذرائع

اتوار 26 فروری 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) حکومت نے سوشل میڈ یا پر پاکستان مخالف سر گر میوں میں ملوث افراد اور ویب سائٹس کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا ‘ سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں افراد گرفتار، 2617 لنکس بند‘ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 اکا ئونٹس کا تعلق بھارت سے ہونے کا انکشاف۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2617 لنکس کو بند کر دیا گیا ہے انتہا پسندی کو فروغ دینے والی ویب سائٹس بھی بند کر دی گئی ہیںذرائع کے مطابق، ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 13 اکانٹس کا تعلق بھارت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :