ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی میں نریندر مودی ملوث ہے‘وزیر مملکت طارق فضل چوہدری

2018 میں عوام سے اپنی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگیں گے اور اسی سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے اپنے عوام کو اندھیروں سے نکال لیں گے‘جلسے سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی میں نریندر مودی ملوث ہے جبکہ کراچی میں جو آج امن ہے وہ محض حکومت کی کا میاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے حلقے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع ہوا ہے ،عوام گالم گلوچ کو نہیں مانتے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 2018 میں عوام سے اپنی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگیں گے اور اسی سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے اپنے عوام کو اندھیروں سے نکال لیں گے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں سرمایہ کار ی آرہی ہے جس کی بدولت ہماری معیشت اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :