وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اور پاکستانی قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے‘وزیر اعلی

اتوار 26 فروری 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پولیس افسروںو اہلکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا او رکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اور پاکستانی قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اورپاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔