افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے سرحد کھولنے کی درخواست کردی

پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیاپاکستان نے جوابی کارروائی کی ہے ‘پاکستانی سفیر کا افغان وزارت خارجہ کو جواب

اتوار 26 فروری 2017 21:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے سرحد کھولنے کی درخواست کردی جبکہ افغانستان کی وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شیلنگ کے بارے میں پوچھا گیا ہے،افغان حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرحد بند ہونے کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کی وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شیلنگ کے بارے میں پوچھا گیا ہے،افغان حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرحد بند ہونے کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، سرحد کھولنے کے لیے خط بھی لکھا تھا پاکستانی سفیر ابرار حسین نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے سرحد بند کرنا ناگزیر تھاپاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیاپاکستان نے جوابی کارروائی کی، پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی ،پاکستان میں ردالفسادآپریشن شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرحد بندکرنے کا مقصدتھا کہ دہشت گرد پاکستان داخل نہ ہو سکیں ، پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیہون شریف میں خودکش بم دھماکے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کررکھی ہے جو ابھی تک نہیں کھولی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :