بھارت میں فوجی جوانوں کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کا سوالنا مہ لیک‘ انتظامیہ نے پرچے کو منسوخ کر دیا

اتوار 26 فروری 2017 21:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) بھارت میں فوجی جوانوں کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کا سوالنا مہ لیک جبکہ انتظامیہ نے پرچے کو منسوخ کر دیا ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جوانوں کی بھرتی کا سوالنامہ لیک ہونے کے بعد مغربی بھارت کے چھ مراکز کمپٹی ،ناگپور ،احمد نگر ،احمد آباد ،گووا اور کرکی میں سوالنامہ لیک ہونے کے بعد امتحان کو منسوخ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے پرچہ لیک ہونے پر مہاراشٹرا اور گووا میں چھاپہ مارکارروائیاں کر کے 18ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 250امیدواروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ طالب علموں نے سوالنامہ مختلف کوچنگ سنٹرز کو بھی دیا جبکہ بعض امید واروں نے امتحانی مر اکز کے قریب ہی بھارتی فوج کے ملازمین کو بھی یہ سوالنامہ دیا تاکہ وہ اسے حل کرنے میں مدد کر سکیں ۔بھارتی فوج نے سوالنامہ لیک ہونے کی اندرونی انکوائری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے تاکہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا سکے ،اس سلسلے میں بھارتی فوج نے خفیہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو بھی ہدایت کی ہے کہ شفاف امتحان کو یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :