جنوبی وزیرستان کےقریب سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، آئی ایس پی آر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 فروری 2017 21:11

جنوبی وزیرستان کےقریب سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، آئی ایس پی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2017ء) جنوبی وزیرستان کےقریب سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کےقریب سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی زخمی ہوا ہے۔ زخمی فوجی کو طبی امداد کیلیے ہیلی کاپٹر سے وانا منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔