ْ کوئی بھی معاشرہ کے علم کے بغیر زندہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا ہے،بیگم خالدہ منصور

اتوار 26 فروری 2017 20:50

فیصل آباد ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ کے علم کے بغیر زندہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا ہے ۔ لہذا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔پڑھی لکھی مائیں ہی اپنے خاندان اور ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز میں علم کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،اس سلسلے میں خطیر فنڈز سے تعلیمی اداروں کا زیادہ زیادہ سے زیادہ معیار بہتر بنایا جارہا ہے ۔اساتذہ کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے طلبا و طالبات کی علمی میدان بہترین آبیاری کرکے انہیں ملک و قوم کی خدمت اور نام روشن کرنے کے قابل بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج فار وومن ڈی ٹائپ کالونی کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب کی روح رواں پرنسپل ادارہ مسز شمیم رانا ‘ مسز روحی ‘ مسز اعجاز ‘ مسز نصرت اعجاز ‘ مسز آمنہ ‘ مسز نورین تھیں جنہوں بہترین اور پر قار تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب میں مسز نائلہ ‘ مسز رفعت ‘ مسز فرزانہ فہد ‘ مسزعظمی ‘ مسز ڈاکٹر سارہ ‘ مس عائش راحت ‘ مس عروج فاضل‘ مسز سعدیہ و دیگر اساتذہ اور طالبات کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔

کالج تقریب میں طالبات نے ٹیبلو ‘ مارچ پاسٹ ‘ بینڈ اور دیگر منفرد پروگرامز بھی پیش کئے گئے ۔ بیگم خالدہ منصور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہالت سے معاشرے میں انتہا پسندی ، تنگ نظری اور دہشت گردی جیسے مسائل پید ا ہوتے ہیں ۔ اگر ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونا ہے تو ہمیں اعلیٰ تعلیم کو عام کرناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لیے تعلیم واحد ذریعہ ہے جن قوموں نے تعلیم پر خصوصی توجہ انھیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف سو فیصد میرٹ پر دیئے جارہے ہیں اس میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے طلبا و طالبات کو اس بات کی تاکید کی کہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اورملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔