گذشتہ 24روزکے دوران 707مجرم اور اشتہاری گرفتار کیے گئے،ترجمان

اتوار 26 فروری 2017 20:50

فیصل آباد ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)فیصل آباد پولیس نے گذشتہ 24روز میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 707مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گذشتہ 24 روزکے دوران ضلع مختلف سرکلز کے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 707مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں اے کیٹگری کے 135 اور بی کیٹگری کے 572مجرم اور اشتہاری شامل ہیں جبکہ 85عدالتی مفروران اور91ٹارگٹ افینڈر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مجرموں اور اشتہاریوں کیخلاف قوائد ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔