پولیس نے رواں ماہ کے 24دنوں میں 248منشیات فروش گرفتار کئے ،پولیس حکام

اتوار 26 فروری 2017 20:50

فیصل آباد ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے 24دنوں کے دوران کی جانیوالی کامیاب کارروائیوں میں 248منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے اور بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے 24دنوں کے دوران ضلع بھر کارروائیوںکے دوران 248منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی ۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سی101.532کلوگرام چرس،690گرام ہیروئن، 2344 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں شراب کشید کرنے والی 05 چالو بھٹیاں بھی پکڑی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :