پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں 181ملزمان کو گرفتار کیا

اتوار 26 فروری 2017 20:50

فیصل آباد ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ24ایام کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں181ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کے پولیس حکام ک مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ24ایام کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 181ملزمان کو گرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ افرادکے قبضہ سی144 عددپسٹل،23عددبندوق،10عددرائفل ،03عددکلاشنکوف 01 عدد ریوالور،01عددکاربین اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :