صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے،راجہ جاوید اخلاص

اتوار 26 فروری 2017 20:41

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے’ صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم سے شہر کے مسائل اجاگر کئے اوربہت سے مسائل حل ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار رُکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے گزشتہ روز چیئرمین شاہد صراف کی طرف سے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین شاہد صراف اور پوٹھوہارپریس کلب صدر ملک عامر وزیر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سٹی وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم اور سید ندیم عباس بخاری بھی موجود تھے۔