حکومت مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دے رہی ہے، خواجہ جہانگیر

اتوار 26 فروری 2017 20:41

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)مسلم لیگ (ن) کی حکومت مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دے رہی ہے‘ ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ہر گز عوام کے مخلص نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداران خواجہ جہانگیر ، ملک عابد اعوان، شیخ احسن جمیل ، سید تجمل حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طے کر رہا ہے‘ حکومتی کاوشوں سے عوام کے مسائل میں واضع کمی ہوئی لیکن میں نہ مانوں کی سیاست کرنے والے ترقی کے سفر میں بلاجواز رکاوٹیں اور روڑے اٹکا نے میں مصروف ہیں ان کی یہ پالیسی ملک اور عوام کے حق میں درست نہیں ، جن کے اشاروں پر یہ عناصر عمل پیرا ہیں عوام ان سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے عزائم اور مقاصد کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔