چھچھ کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ جہانگیر خانزادہ

اتوار 26 فروری 2017 20:41

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) صوبائی امور نوجوان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ چھچھ کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تعاون سے پی پی سولہ میں نکاسی آب ، صحت کی سہولیات ، صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے‘ زندگی چھچھ کے عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے چھچھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں‘ ہماری سیاست کا مقصد ہی چھچھ میں بہتر سے بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھچھ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے کئی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سہولیات کیلئے ادویات فراہم کر دی ہیں۔ تحصیل ہسپتال حضرو کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں۔ جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے کر مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔