جعلی یوتھ ونگ بنا کر حقیقی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی‘ زعفران خان علی زئی

اتوار 26 فروری 2017 20:41

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر زغفران خان علی زئی نے کہا ہے کہ جعلی یوتھ ونگ بنا کر حقیقی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی جن لوگوں نے یوتھ ونگ بنائی ہے وہ سابقہ دور کی طرح ناکام ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تحصیل صدر اسحا ق خان ،جنرل سیکرٹری ملک طیب ،کونسلر انیس،کونسلر شوکت حیات بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے جہانگیر خانزادہ کو اپنے ہی لوگ کمزور کررہے ہیں جس کا نقصان آئندہ الیکشن میں ہوگا ،جن لوگوں نے یوتھ ونگ کے خلاف سازشیں کی ہیں وہ ہر دور میں اپنے گھر کے اخراجات کیلئے مالی افراد کی تلاش میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور کارکنوں کے نظر انداز کرنے والوں کا راستہ روکنا ہم جانتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ہم نے ان سازشی عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا تھا اور آئندہ بھی کرتے رہے گے ،مشکل وقت میں یوتھ ونگ کے نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتخب نمائندوں کے خلاف کسی سازشی عناصر کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور 23مارچ کو یوتھ ونگ ورکر کنونشن میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :