آرٹس کونسل کراچی میں شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ادبی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ادبی کانفرنس منعقدکی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہلال نقوی،اقبال حیدر،ڈاکٹر شائستہ رضوی،ڈاکٹر جعفر احمد،شاہدہ حسن اوردیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوش ایک انقلابی شاعر تھے ان کا شمار اٴْردو کی ان قدآور شخصیات میں ہوتا ہے جن کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا۔

انہوں نے انقلابی نظموں کے ذریعے شعور لافانی دیا۔ ہمارا معاشرہ بعض لوگوں کو القاب دیتا ہے۔ ہم نے اپنی تاریخ اور تہذیب کے ساتھ جوسلوک کیا آج جوش کی انقلابی شاعری میں ہم اسے یاد کر رہے ہیں۔ جوش کی شاعری زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ شاعرِ انقلاب اور شاعرِ انسان تھے۔ انھوں نے زندگی بھر تعصب ومنافقت سے اپنے آپ کو دور رکھا۔

مقررین نے شاندار طریقے سے جوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش کی علمی وادبی خدمات کو تاریخ کے اوراق نے رقم کردیا ہے درحقیت جوش نے برطانوی سامراج کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کیا ہے وہ انسانیت کے علمبردار شخصیت تھے۔شاعرِ انقلاب جوش ملیح آبادی نے جدوجہد آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا۔جوش دہشت گردی اور خون وفساد کے خلاف تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے انسان دوستی کی تعلیم دی۔جبکہ امداد سندھی،شاہدہ حسن،جاوید صبااوردیگر نے شاعری کے زریعے جوش ملیح آبادی کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :