Live Updates

12ویں آل پاکستان سپر ایٹ انوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے 6میچوں کے فیصلے ہوگئے

اتوار 26 فروری 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) 12 واں آل پاکستان سپر ایٹ انوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں بخاری کلب حیدر آباد سندھ نے فرینڈز کلب عارف والا کو 2-1 سے، دوسرے میچ میں الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال نے حسن نواز شوٹنگ بال کلب جھنگ کو 2-1 سے، تیسرے میچ میں العثمان کلب لاہور نے احمد شوٹنگ بال کلب چکوال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں العثمان کلب اوکاڑہ نے گورمانی کلب لیہ کو 2-0 سے، پانچواں میچ بخاری کلب سندھ نے حسن نواز برادرز جھنگ کو 2-1 سے جبکہ چھٹے میں الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال نے فرینڈز شوٹنگ بال کلب عارف والا کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے مات دے دی۔ کھیلے گئے میچوں میں عبدالحکیم بوزدار ،سید ظفر علی شاہ، ذوالفقار جوہیہ، ساجد، فہیم عباس، قیصر بھٹی، عباس، علی عباس پنو، فضل شاہ اور اعجاز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عباس منڈ، محمد وسیم، نیاز حسین، عبد المجید اور محرم علی نے انجام دیئے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :