کراچی پورٹ ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتی رہے گی‘ کرنل ریٹائرڈ بصیر عالم

اتوار 26 فروری 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منیجر اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ بصیر عالم نے کہا ہے کہ وہ اور ان کا ادارہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کا کام انجام دیتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کرنل بصیر عالم نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ کے پی ٹی ہر ادوار میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کے ہر شعبے کی بے مثال خدمت کی ہے اور ملک کو فٹ بال، باکسنگ ،سمیت کھیلوں کے دیگر تمام شعبوں میں نامور کھلاڑیوں سے نوازا ہے۔ کرنل بصیر نے کہاکہ میں جب تک اس منصب پر فائز ہوں کھیلوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھیل معاشرے کا اہم ستون بن چکا ہے لہذا تمام شعبے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے بھر پور توجہ دیں اور اس ھوالے سے اپنا کردار اداکریں۔

انہوں نے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور اس حوالے سے انجینئر محفوظ الحق کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے اور کے پی ٹی کی جانب سے سندھ اولمپکس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں تقریب کے میزبان انجینئر محفوظ الحق نے کہاکہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کھیل کے تمام شعبوں میں ٹیلنٹ کو نکھارنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے اور ہماری یہ کاوشیں اسپورٹس آرگنائزرز کے تعاون سے جاری رہیگا۔

اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،اصغر بلوچ ،کاشف احمد فاروقی ،محمد نقی اور فردوس اتحاد کے اسپورٹس سیکریٹری دلاور عباس خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :