عالمی یوم خواتین‘ تنظیم فلاح خواتین کے تحت فیملی فیسٹیول کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) تنظیم فلاح خواتین (ٹی ایف کی) کی چیئر پرسن، سابق رکن قومی اسمبلی قمر النساء قمر کے مطابق تنظیم کے زیر اہتمام عالم یوم خواتین کے حوالے سے اتوار 5 مارچ2017 کو رنگا رنگ فیملی فیسٹیول ٹی ایف کے مرکز النساء کلب گلشن اقبال میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہنر مند خواتین کی تیار کردہ دستکاری نمائش کے علاوہ ایک سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں شہر کی ممتاز و معتبر خواتین کے علاوہ صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔

اس رنگا رنگ فیملی فیسٹیول میں تفریح کے مختلف پروگرامز فیملیزکیلئے مرتب کئے گئے ہیں جن میں بھوت بنگلہ، جمپنگ کیسل، پپٹ شو، فوڈ کورٹ، کراکری، بوتیک، ہینڈ بیگز، سینڈلز، شوز،ہینڈی کرافٹس و دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے جائیں گے اور لکی ڈرا کے ذریعے بیش قیمت تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔