ایم اے جلیل کے انتقال پر گورنر سندھ محمد زبیر کا اظہار افسوس

اتوار 26 فروری 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر سابق صوبائی وزیر تعلیم ایم اے جلیل کے انتقال پر افسو س کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مرحوم کی تعلیم کے فروغ باالخصوص دیہی علاقوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر تعلیم ایم اے جلیل مرحوم نے ہمیشہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے پر نہ صرف زور دیا بلکہ عملی جدوجہد بھی کرتے رہے کیونکہ مرحوم سمجھتے تھے کہ صوبہ کی معاشی ترقی کے لئے تعلیم ہی کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، اس ضمن میں انہوں نے محکمہ تعلیم بھی خوب فعال کیا، ایم اے جلیل کے انتقال سے ہم ایک محب وطن سیاستدان اور وژنری شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں لیکن مرحوم کی بے مثل خدمات ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :