Live Updates

ٹریفک جام پر ڈی آئی جی ٹریفک کو بر طرف کیا جائے ، نصرت واحد

ٹریفک اہلکار ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے بجائے رشوت وصول میں مصروف ہیں ، فنانس سیکریٹری تحریک انصاف

اتوار 26 فروری 2017 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) تحریک انصاف سندھ کی فنانس سیکریٹری سینئر رہنما نصرت واحد نے کراچی میں ٹریفک جام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام پر ڈی آئی جی ٹریفک کو بر طرف کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا نظام تباہی کا شکار ہے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں ۔

شاہراہ فیصل، صدر، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گرومندر، سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں اور ٹریفک اہلکار غائب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک سگنل توڑنے و دیگر چھوٹے موٹے قوانین توڑنے پر بھاری جرمانوں کی سفارش کرتے ہیں مگر اپنے محکمے کے راشی ٹریفک پولیس افسران کو گرفت میں لینے سے گریزاں ہیں ۔

(جاری ہے)

نصرت واحد نے مزید کہا کہ شہر میں آلودگی کا سبب بنے والی بسوں، رکشوں و دیگر گاڑیوں کو رشوت کے عوض فٹنس سرٹیفیکیٹ دیئے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کا نظام زیادہ تر سگنل پر مرتب ہے جو کہ آئے روز خراب رہتے ہیں اور سگنل کا ٹھیکہ بھی رشوت کے عوض نا اہل کمپنیوں کو دیا جاتا ہے ۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ صدر امپریس مارکیٹ ، کلفٹن ۲ تلوار، سمیت ، زینب مارکیٹ، پاکستان چوک، سمیت اہم فٹ پاتھوں پر ٹریفک سیکشن آفس بنا دیئے گئے ہیں جس کے باعث پیڈل چلنے والوں کو دشواریوں کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک سارجنٹ کو روز انہ کی بنیاد پر ۵۲ چالان کرنے کا سسٹم ختم کیا جائے ٹریفک اہلکار چالان کی دھمکی دیکر شہریوں سے بھاری رشوت وصول کرتے ہیں جس سے ٹریفک نظام میں اصلاح کے بجائے خرابیاں جنم لے رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات