ایم اے جلیل نے ملک اور خصوصاً صوبہ سندھ کی گرانقدر خدمات انجام دیں، میئر کراچی وسیم اختر

اتوار 26 فروری 2017 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے سابق صوبائی وزیر ایم اے جلیل کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی میئر کراچی وسیم اختر سینیٹر نسرین جلیل سے تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے بعدازاں انہو ںنے مسجد سلطان میں ایم اے جلیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین، میئر کراچی نے کہا کہ ایم اے جلیل نے ملک اور خصوصاً صوبہ سندھ کی گرانقدر خدمات انجام دیں اور مختلف حکومتی عہدوں پر کام کرتے ہوئے اپنا موثر اور قابل قدر کردار ادا کیا صوبائی وزیر تعلیم کی حیثیت سے انہوں نے شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیں اور کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں نئے تعلیمی ادارے قائم کئے اور نصاب کو جدید تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھی انہوںنے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :