سراج الحق سے نومنتخب صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد کی منصورہ میںملاقات

اتوار 26 فروری 2017 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) نومنتخب صدر لاہور ہائیکورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔وفد میں سابق صدر سپریم کورٹ بار حافظ عبدالرحمان انصاری،سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ اور ضیا الدین انصاری بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

نائب امراء جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد بھی ملاقات میں موجودتھے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکبا د دی اور جماعت اسلامی کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔سینیٹر سراج الحق نے امید ظاہر کی کہ چوہدری ذوالفقار اور انکی ٹیم عدالتی نظام کی بہتری اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر محروم اور ملزوم طبقہ آپکی توجہ کا مرکز و محو ر ہونا چاہیے۔