سپیریئریونیورسٹی میں ریسرچ پر پو زل رائیٹنگ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) سپیریئریونیورسٹی میں ایم فل شعبہ ابلاغیات کے طلباء کی جانب سے ریسرچ پر پو زل رائیٹنگ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹو ریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر،سربراہ شعبہ ابلاغیات سپیریئر یونیورسٹی سہیل ریاض راجہ ، اسسٹنٹ پروفیسر اپلائیڈ سائیکا لو جی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر افشیں مسعود سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس سیمینار میں طلباء کو ایک موثر ریسرچ پرپو زل لکھنے کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا گیااور ریسرچ پرپو زل کے مختلف مراحل بتائے گئے ۔ سیمینار کے آخر میں شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔