پی سی ایل فائنل ،حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باوجود ابتدائی طور پر سکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

قذافی اسٹیڈیم کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کی گئی ،پولیس اہلکار بھی تعینات ‘ ذرائع

اتوار 26 فروری 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کے انعقاد کاحتمی فیصلہ نہ ہونے کے باوجود ابتدائی طور پر سکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچنگ کی گئی ہے اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔ پولیس اہلکار وں کی ایک بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں روزانہ موجود ہوں گے۔ سٹیڈیم کی سرچنگ 5 مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :