پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2009 کے بعد تقریباً 500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا‘ فوربز

سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جا سکتی ہے

اتوار 26 فروری 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) ممتاز عالمی جریدے ’’فوربز ‘‘نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستا ن کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 12ماہ کے دوران 56 فیصد پوائنٹس جبکہ 2009 کے بعد تقریباً 500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جریدے کی رپورٹ کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان متعد د سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :