نفرت اور تعصب کا بیج بو کر ملک کی سلامتی کو داو،ْ پر لگایا جارہارہے،مولانا گل نصیب

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کے امراء ونظماء کا اجلاس 27فروری کو پنڈال میں طلب کرلیا

اتوار 26 فروری 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کے امراء ونظماء کا اجلاس 27فروری کو پنڈال میں طلب کرلیا۔ وکلاء، تاجروں، ڈاکٹروں ،مدارس سے رابطہ مکمل ،کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ ۔نفرت اور تعصب کا بیج بو کر ملک کی سلامتی کو داو،ْ پر لگایا جارہارہے، عالمی اجتماع امن اور یکجہتی کیلئے نوید انقلاب ہو گا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے رائل ہوم سٹی اضاخیل میں مختلف اضلاع کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ارکان مجلس عاملہ مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا عین الدین شاکر اور اضلاع کے عہدیدار بھی موجود تھے، مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع کیلئے پاکستان بھر میں عموما اور صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائل ایجنسیوں میں خصوصاتیاریوں زور وشور سے جاری ہیں، جمعیت علماء اسلام کی مختلف کمیٹیوں نے وکلاء، تاجروں، ڈاکٹرز اور مدارس کے علماء ،مہتمیمین ،خطباء سے رابطہ مکمل کرلئے ہیں، انھوں نے کہا کہ مارچ میں خواتین،ڈاکٹرز، مہتمیمن، مدارس کنونشن منعقد ہونگے، جنکی تاریخوں کا اعلان آئندہ 24گھنٹوں میں کرلیا جائیگا، مولانا گل نصیب نے کہا کہ ملک دشمن سرگرمیاں سی پیک کے خلاف ہونیوالی سازشوںپر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں نفرت اور تعصب کا بیج بو کر ملک کی سلامتی کو داو،ْ پر لگارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک پہلے فرقہ واریت اور اب تعصب کی بنیاد پر انتشار پیدا کرکے عالمی مصوبہ بندی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو اور اقتصادی راہداری کا منصبہ پایہ تکمیل تک ناپہنچ سکے، انھوں نے کہا کہ عالمی اجتماع کاانعقاد ملک میں امن اور یکجہتی کو فروغ اور ملک اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اعلان جنگ ثابت ہو گا،