پولیس اور حساس اداروں کا ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری، 12 ازبک شہریوں سمیت 47 افغا نی گرفتار

اتوار 26 فروری 2017 20:31

ْ رحیم یار خان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پولیس اور حساس اداروں کا ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری، 12 ازبک شہریوں سمیت 47 افغانی شہری گرفتار کر لیے گئے ،تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے گزشتہ روز بھی کومبنگ آپریشن کیے گئے ،ترنڈہ محمد پناہ، چک85 این پی، احمد پور لمہ ، غوثیہ کالونی ، بھونگ کے علاقوں سے 12 ازبک شہریوں سمیت 47 غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چک85 این پی سے گرفتار کیے جانے والے ازبک شہریوں میں عید بھائی، فیروز، شیر محمد، ظلمی خان، حسن، محمد امین، محمد شفیق، رمضاگل اور زارا گل شامل ہیں ،حراست میں لیے جانے والے ان ازبک اور افغان شہریوں کے خلاف پولیس کی جانب سے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کار روائی شروع کردی گئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ5 رو زکے دوران پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے کیے جانے والے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانے والے افغان و ازبک شہریوں کی تعداد200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :