ہنگو میں پیسکو کی ریکوری مہم ، متعدد سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

اتوار 26 فروری 2017 20:21

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) پیسکو نے ہنگو میں ریکوری مہم کے دوران پولٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی کے دفتر سمیت،اورکزئی ریسٹ ہائوس ،ایجنسی سرجن اورکزئی آفس،پی اے ہیڈ کوارٹر آفس،بی ایچ یو دربند،ائی ڈی پی کیمپ سمیت ایک درجن سرکاری دفاتر جو کڑوروں کے ڈیفالٹرز تھے کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ایکسین پیسکو محمد ریاض اور چئیر میں ہائیڈرو یونین حیات وزیر بنگش نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیسکو ھنگو نے اعلی حکام کے حکم پر اُن سرکاری محکموں کے خلاف اپریشن شروع کر دیا ہے جو سالہا سال سے بجلی کے بقایاجات ادا نہیںکر رہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو پیسکو شبیر حسین اور ایس ای خیبر سرکل جاوید حیات کی خصوصی ھدایت پر ھنگو ڈویثزن میں سرکاری دفاتر اور افسران جن کے ذمہ واپڈا کے بقایا جات ہیں کے خلاف بلا تفریق کاروائی شروع کر دی ہے انھوں نے بتایا کہ پی اے اورکزئی ھائوس کے ذمہ 3,81,457روپے،ایجنسی سرجن اورکزئی ایجنسی کے ذمہ 410 456روپی,پی ائے سرکٹ ہائوس کے ذمے 1434890روپے،پی ائے ہیڈ کوارٹر کے ذمے 11,34,670,روپے،دربند بی ایچ یو کے ذمی1,73,740روپے واجبا لادا ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے واضح کیا کہ ڈیفالٹرسرکاری دفاتر کے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری ر ہے گا اور اس اہم معاملے پر کسی قسم کا دبائو یا مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :