اور کزئی سکا ؤٹس کے زیر اہتمام مو با ئل فر ی میڈ یکل کیمپس کا انعقاد

اتوار 26 فروری 2017 20:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) فر نٹیئر کور خیبر پختونخواہ کے یو نٹ’’ اور کزئی سکا ؤٹس‘‘ کے زیر اہتمام لو ئر اور کزئی ایجنسی کے چھ (6) مختلف دیہات میں مو با ئل میڈ یکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔ان مو با ئل کیمپوں کا مقصددور افتادہ قبا ئلی علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیا دی سہو لیات فراہم کر نا تھا۔

(جاری ہے)

یہ کیمپس چپر ی فیروز خیل ، ابلن ، دنا خلا ، با بر کی زیا رت ، گا رو اور ادینہ کے دیہات میں لگا ئے گئے ۔

صبح سے شا م تک جا ری رہنے والے ان مو با ئل کیمپوں میں تین ما ہر ڈاکٹر وں اور نر سنگ سٹاف نے کل 1491 افراد کا مفت علا ج کیااور ان کو لا کھو ں رو پے کے مفت ادویات دی گئیں ۔ان افراد میں 319 مرد ، 464 خواتین اور 708 بچے شا مل تھے ۔ مذکورہ علاقوں کے عوام نے امن و امان کی بحالی اور فلا ح و بہبود کے حو الے سے فر نٹیئر کور (اور کزئی سکا ؤٹس ) کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔