پاراچنار سبزی منڈی دھماکے کی22شہداء کے ورثاء اور 65زخمیوں میں54لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

اتوار 26 فروری 2017 20:21

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) کرم ایجنسی میں 21جنوری 2017 کو پاراچنار سبزی منڈی میں ہو نے والے دھماکے کی22شہداء کے ورثاء اور 65زخمیوں میں54لاکھ پچاس ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کر دیے گئے۔یہ چیکس پاراچنار ایف سی ہال میں کمانڈنٹ کرم ملیشاء کرنل عمر ملک،اے پی اے شاہد علی خان اور عمائدین نے ہاتھوں تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل ملک عمر نے کہاکہ ملک اور خصوصا کرم ایجنسی سے دہشت گردوں ،تخریبی کاروں اور منیشات فروشوں کے خاتمے کیلئے کرم کے قبائل حکومت کے ساتھ بھر پوار تعاون کریں تاکہ کرم ایجنسی کے اس وادی سے ملک دشمنوں کا خاتمہ ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ اس مو قع پر علاقے کے مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہماکے سے متاثرہ خاندانوں کے جوانوں کو سرکاری نوکریاں د ی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کے کاروائی میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔