ْملک کے مختلف حصوں میں پختونوں کی بلا جواز گرفتاریوں سے اجتناب کیا جائے ، مولانا فضل علی

اتوار 26 فروری 2017 19:51

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی نے ملک کے مختلف حصوں میں پختونوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے پختونوں کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے زیدہ سٹی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد مختلف علاقوں میں مقیم پختونوں کی پکڑ دھکڑ ایک خطر ناک عمل ہے،اس لئے اس سے اجتناب کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پختونوں کے بچوں کے ہاتھوں سے کلاشنکوف لے کر ان کے ہاتھوں میں کتابیں دی تھیںاور اب بھی پختونوں کے حقوق کے لئے عملی طور پر آواز بلند کر تے رہیں گے ۔