عا بد شیر علی28 فر وری کو چشتیاں میں 220 کے وی گر ڈ سٹیشن کا افتتا ح کریں گے

اتوار 26 فروری 2017 19:51

چشتیاں۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)وفا قی وزیر مملکت پانی و بجلی چو ہدری عا بد شیر علی و مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر قو می اسمبلی چو ہدری طا ہر بشیر چیمہ 28 فر وری کو چشتیاں میں تعمیر ہو نے والے 220 KV- گرڈ سٹیشن کا افتتا ح کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں چشتیاں کے نو اح چک 40 فتح کے قر یب قا ضی والا پر ایک پر وقار افتتا حی تقر یب منعقد ہو گی جس میں ارکا ن اسمبلی ، ضلع کو نسل بہا ولنگر کے چیئر مین ، وا ئس چیئر مین ، یو نین کونسلو ں کے چیئر مین ، وائس چیئر مین ، کو نسلر ز ، مسلم لیگی کا رکن و دیگر سینکڑو ں معز زین شر کت کریں گے۔