مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا دسمبر کے دوران مشینری گروپ کی قومی درآمدات میں 40.84 فیصد کا نمایاں اضافہ

اتوار 26 فروری 2017 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا دسمبر کے دوران مشینری گروپ کی قومی درآمدات میں 40.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات 5.666 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4.023 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 109 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 790.202 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.651 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔