17ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ویلیو ایڈڈٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 5.07فیصد کا اضافہ

اتوار 26 فروری 2017 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ویلیو ایڈڈٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 5.07 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا جنوری 2016-17ء کے دوران ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سے 1.225 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 4.17 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 1.301 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں معمولی کمی سے برآمدات کا حجم 1.398 ارب ڈالر سے 1.393 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری و برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔