قطر میں ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش’’پراجیکٹ قطر2017ء ‘‘ میں شرکت کیلئے 10 مارچ تک درخواستیں طلب

اتوار 26 فروری 2017 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے دوحہ قطر میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش’’پراجیکٹ قطر2017ء‘‘ میں شرکت کیلئے 10 مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں تعمیرات، پی وی سی پائپ، سٹیل کے دروازے وغیرہ، ماربل، سرامکس سمیت دیگرتعمیراتی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش 8 تا 11 مئی2017ء کو منعقد ہو گی اور اس حوالے سے مزید تفصلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :