ْہمارا مقصد ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہوکر صرف عوامی مسائل پر ترجیح دینا ہے‘زبیر اسلم خان

معاشی دہشت گردی نے پورے ملک کو ہلاک رکھ دیا ہے، حکومت کو علم نہیں اس کو کنٹرول کیسے کیا جائے‘ چیئرمین یوتھ آف لاہور

اتوار 26 فروری 2017 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) چیئرمین یوتھ آف لاہور زبیر اسلم خان نے جوہر ٹائون میں عوامی نمائندہ عدنان بھٹی کی ساتھیوں سمیت یوتھ آف لاہور میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ آف لاہور نوجوانوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکتے ہیں، ہمارا مقصد ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہوکر صرف عوامی مسائل پر ترجیح دینا ہے، اُنہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیاہے حکومت کوعلم نہیں کہ اس کو کنٹرول کیسے کیا جائے مگر حقیقت یہ ہے کہ حکومت دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنا ہی نہیں چاہتی، اگر عوام اس سے بچ بھی نکلتے ہیں تو دہشت گرد اُن کی آڑ میں شیطانیت کا روپ دھارے بیٹھے ہیں، عوام کوسیکورٹی دینا سب سے بڑامسئلہ بناہواہے بچے اسکول جانے اور لوگ کاروبارکرنے سے قاصرہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ عالیشان محلات میں رہنے والے مراعات یافتہ طبقے نے قوم کومایوس کیاہے جس پر عوام عدم تحفظ کاشکارہے۔یہاں یہ صورت حال پیدا ہوچکی ہے کہ انسانوں کوپینے کاپانی ،رہنے کوجگہ اورپیٹ کی آگ بجھانے کوکھانانہیں ہے مگر حکمران عیش وعشرت میں مگن ہیں ۔لاہورکے ایک ہسپتال میں بوڑھی عورت ایڑیاں رگڑ رگڑ کرمرگئی اسے بیڈ نہیں ملا،جبکہ کمرے وی آئی پیز کیلئے خالی رکھے ہوئے تھے۔اس سب کے پیچھے اگر اب بھی حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو نوجوانوں کی مدد سے ان کا احتساب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :