پی ٹی آئی کے رہنما محمد یوسف کی رہائش گا ہ پر محفل میلاداہتمام

اتوار 26 فروری 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد یوسف نے اپنی رہائش گا ہ شادمان میں محفل میلاد کا اہتمام کیا اس موقع پر نعت خوانوںنے نبی پاک ﷺکے حضور گل ہائے عقیدت کے پھول پیش کیے،شرکاء نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

(جاری ہے)

محفل میلاد میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی ، اشتیاق ملک، رانا اختر حسین ، فہیم احمد ،محمد عارف ، ناصر محمود ، عمران بٹ ، فائق نیازی، محمد اعجاز، خالد ملک، عاطف خان،آصف خان، آصف ضیاء، محمد ہارون، محمد اویس، محمد حسن، عثمان منور، رضوان گھمن، عمر قادری، محمد قاسم ، کاشف اشرفی، محمد اشرفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔