میو ہسپتال اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں آپریشنل اصلاحات سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ‘نجم احمد شاہ

میوہسپتال میں شعبہ آؤٹ ڈور رات 8.00 بجے تک کھلا رہے گااس سے منسلک ہسپتالو ں میں سٹاف کی کمی دور کی جارہی ہے

اتوار 26 فروری 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) میو ہسپتال اور اس سے منسلک ہسپتالوںگورنمنٹ نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ، گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال ، لیڈی ولنگڈن اور لیڈی ایچ سن ہسپتال میں آپریشنل اصلاحات کے نتیجے میںصورتحال میں بہتری آئی ہے اور ہسپتالوں کی کاکردگی میں اضافہ ہوا ہے ،میو ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں ڈاکٹر رات 8.

(جاری ہے)

00 بجے تک مریضوں کا علاج کررہے ہیں اور ایمرجنسی میں معمولی بیمار اور سیریس مریضوں میں تفریق کے لئے جگہ مخصوص کردی گئی ہے جہاں ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ، ہاؤس آفیسر اوردو پی جی ڈاکٹر تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ تشویشناک مریضوں کو فوری علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرکے ان کی جان بچائی جاسکے -یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں بتائی گئی -جس میں میوہسپتال کے علاوہ دیگر منسلک ہسپتالو ںمیں ترقیاتی کاموں او ر آپریشن اصلاحات میں پیش رفت اور اس کے نتائج کا جائزہ لیاگیا- اجلاس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر قاضی سعید ، چیف ایگزیکٹومیوہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، میو ہسپتال اور دیگر الائیڈ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی - پروفیسر اسد اسلم خان نے بتایاکہ میوہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں دوشفٹوں میں رات 8.00 بجے تک کام کررہاہے جبکہ ایمرجنسی میں آپریشنل اصلاحات کے بہت مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور سیریس مریضوں کو علاج کی فوری سہولیات مہیا کرنے میں مدد ملی ہے - انہو ںنے بتایاکہ میو ہسپتال اور متعلقہ دیگر ہسپتالو ںمیں ڈاکٹر اور ٹیکنیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے انٹرویو ہورہے ہیں یہ پراسیس آئندہ 15-20 دن میں مکمل ہوجائے گا - سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور ٹیکنیشن کی آسامیوں پر بھرتیاں ترجیحی بنیادوںپر مکمل کی جائیں - اجلاس کو بتایاگیاکہ میوہسپتال میں تمام شفٹوں میں ایک ڈی ایم ایس تعینات کردیاگیاہے جو مذکورہ ہسپتالوں سے ریفر ہوکر آنے والے مریضوں کے معاملات دیکھ رہاہے - علاوہ ازیں شام اور رات کی شفٹ میں سینئر رجسٹرار تعینات کردیئے گئے ہیں -سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ اگر ضرورت پڑے تو ان ہسپتالوں کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹر مارکیٹ ریٹ پر لئے جائیں -انہو ںنے ہدادیت کی کہ میو ہسپتال کا ماسٹر پلان جلد از جلد مکمل کیاجائے اورمنسلک ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سپیشلٹ ڈاکٹر روٹیشن پر بھیجے جائیں - نجم احمد شاہ نے واضح کیا کہ تمام ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے ذریعے رجسٹرڈ اور آپریٹ ہوں گی لہذا کوئی ایمبولینس ہسپتال میں کھڑی نہیں کی جائے گی - صرف سروس پروائڈر وہیکل ہی ہسپتال میں پارک کئے جائیں گے جو مریضوں کو انٹرنل شفٹنگ کا کام کریں گے - انہو ںنے کہاکہ پرائیویٹ ایمبولینسز بھی 1122 کے ساتھررجسٹرڈ ہوں گی لہذا کسی ایمبولینس کو پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے -سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ کام نہ کرنے والے ملازمین کی کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہ کیاجائے - انہو ںنے کہاکہ جو کام نہیں کرے گا وہ نوکری سے جائے گا خواہ اس کا تعلق کسی شخص یا جماعت سے ہو-