سی سی پی او لاہور کی شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

سفاک دشمن حوصلہ مند عوام کے عزم کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتے‘کیپٹن (ر ) امین وینس

اتوار 26 فروری 2017 19:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہاہے کہ لاہو رپولیس اس شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے اوراس شہر کے باسیوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطردہشتگردی کے خلاف متحد اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دشمن تب تک ہم پر حملہ نہیں کرسکتا جب تک پولیس اور عوام ایک پیج پر ہیں۔

اگر عوام اپنے گلی محلے میں موجودہر گھر سے شناسہ ہوجائے تو کسی دہشتگرد کا سہولت کار ہماری گلی محلے میں قیام پذیر نہیں ہوسکتا ۔دشمنوں کے ناپاک عزائم کو اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائینگے۔سفاک دشمن حوصلہ مند عوام کے عزم کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتے۔تمام قانون نافذکرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں اور معاونت کاروں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہماری سب سے اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو ہر گاڑی اور موٹرسائیکل سوارکو مکمل چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں کراے داروں کے کوائف کی چیکنگ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے۔گذشتہ روز تمام ڈویژنل ایس پیز نے چرچوں کے اردگرد سرچ آپریشنز اورموئثر گشت کئے۔ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے بریفنگ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :