سندھ حکومت کے بلنگ بانگ دعوے صرف اعلانات کی حد تک ہیں لوگ صاف پانی پینے سے محروم ہیں ، حلیم عادل شیخ

کمیشن کی رپورٹ سچ پر مبنی ہے حکومت سندھ میں لوگوں کو انسان نہیں سمجھتی منرل واٹر پینے والے پانی کی قدر نہیں جان سکتے سندھ حکومت نے ٹھان لی ہے کہ سندھ میں لوگوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ کر دم لیں گے

اتوار 26 فروری 2017 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے عدالتی واٹر کمیشن کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو حکمران 8سالوں میں لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کرسکے ان کے منہ سے صوبے کی ترقی کی باتیں اچھی نہیں لگتی واٹر کمیشن کی رپورٹ سچ پر مبنی ہے میں خد ان علائقوں کا دورہ کرچکا ہوں براہراست زہریلا پانی پینے کے پانی میں ملایا جارہا ہے حکومت نے اس حولاے سے کوئی اقدام نہیں کیے کیوں کہ ان کی بلا سے عوام جیے یا مرے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا انڈسٹریل ویسٹ اور گٹروں کا پانی عوام کو پینے کے لیے مہیا کیا جارہا ہے سندھ حکومت کے دعوے صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں تھر پارکر میں میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے لگائے جانے والے آراوپلانٹس ناکارہ پڑے ہیں ان کے پیسے کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جس صوبے کے لوگ پانی جیسی نعمت سے بھی محروم ہوں وہاں ترقی کے خواب دکھانے والے احمق ہیں سندھ حکومت صوبے میں لوگوں کو انسان نہیں سمجھتی عدالتی کمیشن سمیت باربار کہنے پر بھی سندھ حکومت خواب خرگوش سے نہیں جاگی اور پینے کے پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کیے گئے منرل واٹر پینے والے اس پانی کی قدر نہیں جان سکتے کیوں کے حکومت نے اب ٹھان لی ہے کہ سندھ کے لوگوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچو ڑکر دم لیں گے کوٹڑی میں لگایا گیا ٹریٹمنٹ پلانٹ افتتاح ہوتے ہی لیک ہوچکا تھا جوکہ تاحال ناکارہ ہے حکومت عوام کے پیسے کا ضیان کررہی ہے حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر انہیں جہالت اور غربت کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے اس مسئلے پر میں نے بھی عدالتی کمیشن میں رپورٹ جمع کروائی ہے کیوں کہ یہ سندھ کے لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے لوگ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے روز بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں سندھ حکومت مسئلے کا حل نکالنے کی بجاء مسئلے پر پردہ ڈالنی کی کوششوں میں مصروف ہے پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر اپنا کردار کر رہی ہے اور کردار ادا کریں گے سندھ کے لوگوں کو سلو پوائزن کے ذریعے مرنے کے لیے نہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :