Live Updates

سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد بارے وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا‘ وزیر اطلاعات پنجاب

فائنل پاکستان میں ہوا تو یہ لاہور میں ہی کھیلا جائے گا ،مجتبیٰ شجاع الرحمن/فیصلہ آج متوقع ہے ‘ ترجمان حکومت

اتوار 26 فروری 2017 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد بارے فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے ،وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی سی ایل ایل کا فائنل پاکستان میں ہوا تو اس کا انعقاد لاہور میں ہی ہوگا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مشاورت سے حتمی منظوری دی جائے گی ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پی سی ایل کے فائنل کا فیصلہ آج متوقع ہے اور اس کی حتمی منظوری وزیر اعظم محمد نواز شریف دیں گے۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات