اجتماعی اور جامع منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی پر قابو پا جا سکتا ہے، سکندر شیرپائو

اتوار 26 فروری 2017 19:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکند ر حیات خان شیرپائونے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں اور سیاسی قائدین کو اعتماد میں لے کر ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اور اجتماعی کوششو ں سے تمام مسائل کا قابو پایا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ نیابت پی کے 21میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاح کے موقع پر کیا ۔ صوبائی وزیر نے اینگر کلی میں روڈ پر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا جس پر 7.03ملین روپے خرچ ہوں گے ۔ انہو ںنے کانڈووزیر آباد کلے یونین کونسل زیم میں بھی روڈ کا افتتاح کیا جس پر تیس ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔بعد میں صوبائی وزیر نے شاد محمد کورونہ روڈ پر بھی تعمیراتی کام کا آغاز کیا جس پر دس ملین روپے کی لاگت آئے گی ۔