بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں، محترمہ نازیہ راحیل

اتوار 26 فروری 2017 19:21

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی وچیئرپرسن ڈسٹرکٹ کمیٹی اوورسیز پاکستان محترمہ نازیہ راحیل نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں اورکے جان ومال کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،دیگرعوام کی طرح ان کی ہرسطح پرداد رسی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر اعجاز اکبر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائزمسائل کوفوری طورپرحل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر مکمل انکوائری کرکے رپورٹ کمیٹی کوپیش کر یں،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزاد، اسسٹنٹ کمشنرپیر محل حافظ محمد نجیب،ڈی ایس پی حسن سعید ،ایس این اے شہزاد خلیل ، نائب تحصیلدار عمر سلطان اورمتعلقہ افسران موجودتھے ،اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی موصول ہونے والی درخواستوں کاجائزہ لیاگیااوران کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے ۔