شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس

اتوار 26 فروری 2017 19:21

لاہور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے چارگھنٹے تک جاری رہا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس شروع ہونے سے قبل خود تلاوت قرآن پاک کی۔

(جاری ہے)

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کا سات روز میں یہ دوسرا اجلاس تھا۔ قبل ازیں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 19 فروری بروز اتوار کو منعقد ہوا تھا۔اجلاس کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کی جانب سے صوبے میں جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔