وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، انسداد دہشت گردی کیلئے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کاروں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،شہبازشریف
اتوار 26 فروری 2017 19:21
(جاری ہے)
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کاروں کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب میں دہشت گردوںکے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کمین گاہوں سے نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا اور دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کا پوری قوت سے صفایا کیا جائے گا۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے گا۔اجلاس میں دیگر صوبوں کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنانے کیلئے مل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے اور سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جو ناپاک سازش کر رہا ہے، اسے اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کا ٹھکانہ جہنم ہے، انہیں دنیا و آخرت میں عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔ انہو ںنے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور پاک دھرتی کو دہشت گردو ںکے ناپاک وجود سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.