ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل‘ طلائی زیورات اور نقدی چرالئے گئے

اتوار 26 فروری 2017 19:21

ساہیوال۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل‘ طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے‘گاڑی نہ روکنے پر ملزمان کی فائرنگ ‘ کار سوار بال بال بچ گیا ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات سی بلاک فرید ٹائون میںہو ئی یہاں محمد عمیر اپنے دوست کے ہمراہ الخدمت سنٹر کے سامنے سے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر بلا نمبری موٹرسائیکل اور موبائل فون کل مالیتی74ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔

دوسری واردات میں 111/9-L کے قریب ماجد خان کا ر پر دوکان سے گھر جارہاتھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے راہزنی کی نیت سے فائر کرکے روکنے کی کوشش کی اور ماجد کار تیزی سے دوڑا کر فرارہوگیا۔ چوری کی وارداتوں 78/5-Rمیں عباس وغیرہ 4ملزمان نے تنویر اقبال کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 32ہزاررپے اور ڈبلیو بلاک فرید ٹائون میں طلعت نورین کے ملازم تنویر نے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات کل مالیتی 1لاکھ30ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :