میونسپل کارپوریشن نے پانچ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کو سیل کردیا

اتوار 26 فروری 2017 19:21

ساہیوال۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتی5 مزید کالونیاں سیل کردیں ‘کارپوریشن افسر کی طرف سے فیسیں جمع نہ کرانے اور ڈی سیل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سٹی میئر اسد خاں بلوچ اور چیف آفیسر کارپوریشن ساہیوال آغا ہمایوں کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 5کالونیاں سیل کردی ہیں سیل ہونے والی کالونیوں میں فیض مدینہ ‘جی ٹی بلاک‘گلشن نذیر ‘الشیخ بلاک اور الرزاق ایونیو شامل ہیں۔

انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے کہاہے کہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی اور کارپوریشن کی ہدایات پر عملدرآمد اور فیسیں جمع نہ کرانے والی کالونیوں کے گیٹ اور دفاتر گرادیئے جائیں گے ۔انہوںنے مزید کہاکہ سیل ہونے والی کالونیوں کو ڈی سیل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اس سلسلہ میں آج سے سروے شروع کیا جارہاہے۔