علماء اورمدارس کے طلباء دہشت گردی کے خلاف میدان میں نکلیں گے ، پیرسیف الرحمن

اتوار 26 فروری 2017 19:21

راجن پور۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت پیرسیف الرحمن درخواستی ، وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئرمولاناعبدالصمددرخواستی ، جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے امیر قاری عیتق الرحمن ارشد ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحیٰ عابد، جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی ، نے جامعہ شیخ درخواستی راجن پور سے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے ہرسطح پرمقابلہ کریں گے قرآن وسنت ہمیں واضح طورپر اس بات کا حکم دیتاہے کہ بے گناہ انسانیت پر ظلم کرنے والے ظالموں کے خلاف میدان میں نکلاجائے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف مدارس کے طلباء، علماء، اساتذہ میدان میں نکلیں گے اورپاکستان کی حفاظت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں نے جوقربانیاں دی ہیں پوری قو ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ پیرسیف الرحمن درخواستی نے سانحہ پشاور ، سانحہ مہمندایجنسی، سانحہ حضرت شہبازقلندر ؒ ، سانحہ لاہور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایک بارپھر بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

معصوم جانوں سے کھیلنے والے قوم کے دشمن اورہرپاکستانی کادل زخمی ہے ۔ جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور وفاق المدارس العربیہ کے زیراہتمام اجتماعات میں سانحات میں پاک فوج ، پاک پولیس کے شہداء کیلئے خصوصی دعائیں کیں اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکیاگیا اوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے پسماندگان اورعزیزواقارب کو صبرجمیل کی توفیق عطاء فرمائے اوراللہ تعالیٰ پاک فوج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح عطاء فرمائے۔